ایک ڈمی حکومت ہے جس کا ایجنڈ اصرف اپنے کیس ختم کرنا ہے: شیخ رشید 

ایک ڈمی حکومت ہے جس کا ایجنڈ اصرف اپنے کیس ختم کرنا ہے: شیخ رشید 

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ ایک ڈمی حکومت ہے جس کا ایجنڈہ صرف اپنے کیس ختم کرنا اورآئی ایم ایف کے اشاروں پر ناچنا ہے، عنقریب ڈمی حکومت کا جنازہ دھوم سے نکلے گا۔شیخ رشید سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ حکومت کو کوئی غرض نہیں کہ غریب پر کیا بیت رہی ہے، یہ اپنا ملبہ دوسروں پر ڈال کر خود چلے جائیں گے، یہ ملک کو شدید ترین معاشی،سیاسی اور اقتصادی بحران میں ڈال جائیں گے۔ یہ ایک ڈمی حکومت ہے جس کا ایجنڈہ صرف اپنے کیس ختم کرنااورIMFکے اشاروں پر ناچنا ہے۔انہیں کوئی غرض نہی کہ غریب پر کیا بیت رہی ہے۔یہ اپنا ملبہ دوسروں پر ڈال کر خودچلے جائیں گیاور ملک کو شدید ترین معاشی،سیاسی اور اقتصادی بحران میں ڈال جائیں گے۔ضمنی الیکشن چوری کرنیکی کوشش کریں گے،انہوں نے کہا کہ حکمران ضمنی الیکشن چوری کرنیکی کوشش کریں گے، پٹرول میں 15 روپے اور ڈیزل میں 14 روپے اضافے کے بعد جولائی میں مہنگائی کے اور ٹیکے لگیں گے، عوام کو ریلیف نہیں تکلیف ملے گی۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ لوگ گھریلو سامان بیچ کر گزارہ کررہے ہیں اور ابھی بجلی کا بل بھی آنا ہے، ووٹ بیچنے والے کو عہدے اور پارٹی ٹکٹ مل رہے ہیں، پٹرول میں 15روپیاور ڈیزل میں 14روپے اضافے کے بعد جولائی میں مہنگائی کے اور ٹیکے لگیں گے۔عوام کو ریلیف نہی تکلیف ملے گی۔لوگ گھریلو سامان بیہچ کر گزارہ کررہے ہیں اور ابھی بجلی کا بل بھی آنا ہے۔ووٹ بیہچنے والے کو عہدے اور پارٹی ٹکٹ مل رہے ہیں۔

شیخ رشید 

مزید :

صفحہ آخر -