امریکی کانگرس رہنما ال گرین  نے پاکستانی سفیر مسعود خان کی  خدمات کا اعتراف کرلیا 

امریکی کانگرس رہنما ال گرین  نے پاکستانی سفیر مسعود خان کی  خدمات کا اعتراف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  اسلام آباد (این این آئی)امریکی کانگرس رہنما ال گرین نے پاکستانی سفیر مسعود خان کی خدمات کا اعتراف کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیرکو ال گرین کی جانب سے کانگریس کا خصوصی اعترافی سرٹیفکیٹ (سرٹیفکیٹ آف اسپیشل کانگریشنل ریکیگنیشن) پیش کیا گیا،۔سرٹیفکیٹ پاکستانی سفیر کو پاکستان اور امریکہ کے درمیان معاشی تعلقات اور ٹریڈ کے فروغ کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔کانگریس رہنما ال گرین نے کہاکہ معاشی تعلقات اور ٹریڈ پر مبنی سفارت کاری کے حوالے سے آپ کے عزم کو سلوٹ کرتا ہوں۔پاکستانی سفیر مسعود خان کی جانب سے کانگریس رہنما ال گرین کا شکریہ کیا گیا۔پاکستانی سفیر نے کانگریس پارلیمانی گروپ (پاک کوکس)کی سربراہ شیلا جیکسن کا پاک امریکہ تعلقات کی مضبوطی کے حوالے سے کاوشوں کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ پاکستانی سفیر نے کہاکہ پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں کانگریس کا کلیدی کردار ہے۔
امریکی کانگرس
 

مزید :

صفحہ آخر -