پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی 1.66روپے فی کلو مہنگی 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی 1.66روپے فی کلو مہنگی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر)حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات ایک مرتبہ پھر مہنگی کر نے کے بعد مہنگا ئی کا ایک اورنیا ریلا آگیا،پٹرول کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی کردی گئی،جبکہ اشیا خورونو ش کی قیمتوں میں بھی اضا فہ ہو گیا، ٹرا نسپو رٹرز نے بھی ازخود کرا یو ں میں اضافہ کر دیا،  تفصیلا ت کے مطا بق حکو مت کی جانب سے مہنگا ئی بم گرا نے کا سلسلہ نہ رک سکا،پٹرولیم مصنو عا ت کی قیمتوں میں اضا فہ کا تسلسل جا ری رہا پٹرول کی قیمتیں بڑ ھا دی گئیں،جس کی وجہ سے ٹرانسپو ٹرز نے بھی ازخود کرا ئے بڑھا لئے جبکہ اشیا ء خورونو ش کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں، دودھ، دہی سمیت دیگر اشیا ء کی قیمتوں میں بھی اضا فہ کر دیا گیا، جبکہ دوسری جانب ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 19 روپے 62 پیسے مہنگا کر دیا گیا، گھر یلو سلنڈر 2600 روپے کا ہوگیا، جون میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 2581 روپے 35 پیسے تھی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپیہ 66پیسے فی کلو گرام اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 11.8کلو کا گھریلو سلنڈر 19روپے 62 پیسے مہنگا ہوگیا،نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 220روپے 42 پیسے ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے ہوگا۔
ایل پی جی 

مزید :

صفحہ آخر -