کوہلو، آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق، پانچ شدید زخمی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق اور پانچ شدید زخمی ہو گئے۔کوہلو کی سب تحصیل تمبو میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔علاقے میں ہونے والی بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آ گئی جبکہ مختلف مقامات پر بجلی کے پول گرنے سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔
آسمانی بجلی