سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرامرحلہ ملتوی کیا جائے، ایم کیو ایم 

 سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرامرحلہ ملتوی کیا جائے، ایم کیو ایم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرامرحلہ ملتوی کرنے کیلئے ایم کیوایم نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ بلدیاتی انتخابات سے متعلق متحدہ قومی موو منٹ نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرامرحلہ ملتوی کیا جائے۔ کورونا کیسز میں اچانک اضافہ ہو رہا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ سندھ میں حلقہ بندیاں بھی قانونی طور پر ٹھیک نہیں ہیں۔ اسلئے بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے جائیں، الیکشن ووٹر لسٹوں کی حتمی فہرست اور کورونا کیسز میں کمی تک سندھ بلدیاتی انتخابات موخر کیے جا ئیں۔
ایم کیو ایم
 
 

مزید :

صفحہ آخر -