نیوجرسی،پاکستانی نژادمعروف امریکی سیاسی و سماجی شخصیت آغا محمد افضل انتقال کر گئے

نیوجرسی،پاکستانی نژادمعروف امریکی سیاسی و سماجی شخصیت آغا محمد افضل انتقال ...

  

نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے)پاکستانی کمیونٹی یو. ایس. اے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت آغا محمد افضل امریکی ریاست نیو جرسی میں انتقال کر گئے،ان کی عمر 74 برس تھی. وہ طویل عرصے سے شوگر کے مریض تھے. آغا محمد افضل کی نمازِ جنازہ آج  یکم جولائی کو امریکی وقت کے مطابق بعد از نماز جمعہ التوحید اسلامک سنٹر، 984 ویسٹ سائیڈ ایونیو، جرسی سٹی، نیو جرسی،07306 میں ادا کی جائے گی. جبکہ نماز جنازہ کے بعد انہیں 340 سپرنگ ویلی روڈ مورگن ویل،نیو جرسی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا. آغا محمد افضل نے پسماندگان میں ایک بیٹی جویریہ، داماد اور دو بہنوں کو سوگوار چھوڑا ہے. آغا محمد افضل کا تعلق پاکستان کے ضلع ساہیوال سے تھا۔

آغا محمد افضل 

مزید :

صفحہ آخر -