ناران کے نیشنل پارکس میں رات کے وقت کیمپنگ پر پابندی
مانسہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ناران کے نیشنل پارکس میں رات کے اوقات میں کیمپنگ پر پابندی عائد کردی گئی۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نائٹ کیمپنگ پر پابندی کا اطلاق جھیل سیف الملوک اور جھیل لولوسرکے قریب بھی ہوگا۔ نو ٹیفکیشن کے مطابق اس طرح کی سرگرمیاں انسانی زندگی کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں اسلئے پابندی لگائی گئی ہے۔
کیمپنگ پابندی