عمران خان کے معاہدوں کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے، فیصل کریم 

 عمران خان کے معاہدوں کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے، فیصل کریم 

  

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر عمران خان خودکشی کرنے کا وعدہ پورا کر لیتے تو ملک کے لئے یہ حالات نہ ہوتے عمران خان نے معاہدے ہی ایسے کئے تھے جن کا خمیازہ آج ملک اور قوم بھگت رہے ہیں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بھی عمران خان کے کئے ہوئے معاہدے ہیں میڈیا آفس اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ ہم نے مشکلات کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے اور ہمیں پختہ یقین ہے کہ ملک کو مشکلات سے نکال کر قوم کے سامنے سرخرو ہوں گے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے دنیا کے مختلف ممالک کے دوروں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور ملک عالمی تنہائی سے نکل چکا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اسد عمر کو معیشت اور شاہ محمود قریشی کے خارجہ امور پر بات کرتے ہوئے شرم نہیں آتی؟ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو پالتے ہوئے خیبرپختونخوا کی حکومت کنگال ہو چکی ہے کے پی کے عوام کا پیسہ عمران خان کے جلسوں پر خرچ ہو رہا ہے۔ 

فیصل کریم 

مزید :

صفحہ آخر -