وفاقی ملازمین کے نئے پے سکیل، تنخوا ہوں، پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن
اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فی صد اضافہ ایڈہاک الاؤنس کی مد میں کیا گیا ہے۔ تنخواہوں میں حالیہ اضافہ 2017ء کی رننگ بیسک پر کیا گیا ہے جب کہ ملازمین کو 2016ء سے 2021ء تک ملنے والے دس دس فیصد کے پانچ ایڈہاک الاؤنسز و ریلیف بھی تنخواہ میں شامل کرکے یکم جولائی 2022ء کی سطح پر منجمد کردیے گئے ہیں۔ملازمین کی تنخواہوں میں کیے جانے والے اضافے پر انکم ٹیکس بھی لاگو ہوگا جب کہ 30 جون 2022ء سے بھرتی ہونے والے ملازمین کی بنیادی تنخواہ نئے پے سکیلز کے مطابق متعین ہوگی۔ علاوہ ازیں سپیشل الاؤنسز، ہاؤس رینٹ اور دیگر الاؤنسز کو 30 جون 2022ء کی سطح پر منجمد کردیا گیا ہے،دوسری جانب وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے نئے پے سکیل جاری کر دیئے،نئے پے سکیل یکم جولائی 2020 سے نافذالعمل ہو گے،نئے پے سکیل 2017 طرح کے پے سکیل کی جگہ رائج ہونگے نئے پے سکیل کے بعد پانچوں ایڈہاک ریلیف ضم ہو جائینگے،جس سے گریڈ ایک کے ملازم کی کم از کم تنخواہ 13550 اور زیادہ سے زیادہ 26450 روپے، گریڈ سترہ کے ملازم کے کم از کم تنخواہ 45070 اور ذیادہ سے ذیادہ 113470 روپے،گریڈ 21کے ملازم کی تنخواہ کم از کم 113790 اور ذیادہ سے ذیادہ 217670 روپے اور گریڈ بائیس کے ملازم کی کم از کم تنخواہ 122190 اور ذیادہ سے ذیادہ 244130 روپے ہو گی۔
وفاقی ملازمین