منی لانڈرنگ ریفرنس، شہباز، حمزہ کی حاضری معافی درخواست منظور

 منی لانڈرنگ ریفرنس، شہباز، حمزہ کی حاضری معافی درخواست منظور

  

لاہور(نامہ نگار) احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل نے ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست جمع کراتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اسلام آباد جبکہ حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی اجلاس میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے،عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 26 جولائی تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو طلب کرلیا۔

درخواست منظور

مزید :

صفحہ آخر -