حکومتی نوٹیفکیشن کیخلاف اپنے حکم امتناعی میں 4 جولائی تک توسیع 

 حکومتی نوٹیفکیشن کیخلاف اپنے حکم امتناعی میں 4 جولائی تک توسیع 

  

 

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے مارکیٹ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو عہدہ سے ہٹانے کے خلاف دائر درخواست پر صوبائی حکومت کے نوٹیفکیشن کے خلاف اپنے حکم امتناعی میں 4 جولائی تک توسیع کر دی،جنید بابر ودیگر کی درخواستوں میں صفدر شاہین پیرازادہ ایڈووکیٹ نے عدالت میں پیش ہو کرموقف اختیارکیاکہ بغیر انکوائری کئے الزامات لگا کر برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نہ کرپشن کی اور نہ ہی کوئی بے قاعدگی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، عدالت سے استدعاہے کہ پنجاب حکومت کا عہدہ سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

توسیع

مزید :

صفحہ آخر -