عمران ریاض کیخلاف بغاوت کے مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب

عمران ریاض کیخلاف بغاوت کے مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے صحافی عمران ریاض خان کے خلاف بغاوت کے مقدمات میں 3 جولائی کو پولیس سے پنجاب بھر میں درج مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا،دوران سماعت پولیس نے مقدمات کا ریکارڈ جمع کرانے کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب بھر کے ریجنل پولیس افسران (آر پی اوز) کو لیٹر بھجوا کر ریکارڈ منگوانا لیا  کل تک سارا ریکارڈ آ جائے گا،عمران ریاض خان کے وکیل میاں علی اشفاق نے کہا کہ تمام ایف آئی آرز کا متن ایک ہی ہے،سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کریمنل پروسیڈنگز میں حکم امتناعی جاری نہیں ہو سکتا،میاں علی اشفاق نے عدالت کے استفسار پر بتایا پولیس کی بدنیتی ہے ایک ہی دن میں اٹھارہ اسلحہ لائسنس معطل کر دئیے جبکہ سب کو پتا ہے عمران ریاض شکار بھی کرتے ہیں، جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ ایف آئی آر میں متن کے بارے میں کیوں نہیں بتایا گیا؟ جس پر سرکاری وکیل نے بتایا ایف آئی آر میں الزامات کا ذکر کیا گیا ہے،درخواست گزار نے مو قف اختیار کیا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں بغاوت کے مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

ریکارڈ طلب

مزید :

صفحہ آخر -