20حلقوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کیخلاف متفرق درخواست دائر 

20حلقوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کیخلاف متفرق درخواست دائر 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)ضمنی الیکشن ہونے والے حلقوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کیخلاف ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی،جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر درخواست میں حکومت پاکستانوزرات پانی و بجلی سمیت دیگر کو فریق. بنایا گیا درخواست میں موقف  اپنایا گیا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،لوڈشیڈنگ کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو چکا ہے،پنجاب حکومت کیجانب سے ضمنی انتخاب ہونیوالے حلقوں میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے پنجاب کے 20 حلقوں میں لوڈشیڈنگ نہ کر کے الیکشن پر اثر انداز ہو رہی ہے، 20 حلقوں میں لوڈشیڈنگ نہ کر کے  پنجاب حکومت دیگر شہروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے، شہری علاقوں میں 10  جبکہ دیہی علاقوں 14 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، عدالت حکومت کو لوڈشیڈنگ ہر جگہ برابری کی سطح پر کرنے کو حکم دے، عدالت غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا حکم دے۔

درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -