لکی مروت، نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد میں فائرنگ، 2افراد جاں بحق، 11زخمی 

لکی مروت، نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد میں فائرنگ، 2افراد جاں بحق، 11زخمی 

  

لکی مروت(آن لائن)لکی مروت کے نواحی علاقے عیسک خیل نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد میں ہونیوالی فائرنگ سے2 افراد جاں بحق اور11زخمی ہوگئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسجد میں خون کی ہولی اس وقت کھیلی گئی جب جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد دعا کی جارہی تھی، نمازیوں کو ہولناک منظر کا سامنا کرنا پڑا لاشیں اورزخمی خون میں لت پت پڑے رہے جبکہ حملہ آور فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں عنایت الرحمن(28سال) اور حامدنواز(25سال) جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں میں فیض اللہ(70سال)،نصراللہ (50سال)، قدرت اللہ (24سال)، آصف خان(34سال)، محمددانیال (7سال)،عبدالغفار (55سال)، فیضان (12سال)، عطاء الرحمن (21سال)، حق نواز(56سال)، رفیق (34سال) اور وحید (33سال) شامل ہیں۔ لاشیں اور زخمی فوری طور پر گورنمنٹ سٹی ہسپتال منتقل کردیئے گئے، چار زخمیوں کو تشویشناک حالت میں بنوں ریفر کردیا گیا۔ڈی پی او لکی مروت ضیاء الدین احمد پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ  عیسک خیل پہنچ گئے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے اپنی نگرانی میں سرچ آپریشن جاری کردیا۔

مسجد میں فائرنگ

مزید :

صفحہ آخر -