امریکی ویزا کے حامل پاکستانیوں کیلئے انٹرویوکی شرط سے استثنیٰ میں توسیع 

امریکی ویزا کے حامل پاکستانیوں کیلئے انٹرویوکی شرط سے استثنیٰ میں توسیع 

  

 اسلام آباد (این این آئی)امریکی ویزا کے حامل پاکستانی شہریوں کیلئے انٹرویو کی شرط سے استثنیٰ میں توسیع کر دی گئی ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکی سفارتخانہ اسلام آباد اور امریکی قونصل خانہ کراچی میں یہ سہولت دستیاب ہو گی امریکی سفارتخانہ کے مطابق پاکستانیوں کو بی ون بی ٹو سیاحتی، کاروباری ویزا کی تجدید کے لیے اہلیت میں مزید توسیع دی گئی ہے، امریکی بی ون بی ٹو ویزا کے حامل 45 سال سے زیادہ عمر کے پاکستانی شہری مستفید ہو سکتے ہیں امریکی سفارتخانہ کے مطابق وہ پاکستانی جن کا ویزا گزشتہ 48 مہینوں میں ختم ہو چکا بھی اس پروگرام کے اہل ہیں۔ امریکی سفارتخانہ نے کہاکہ اقدام سے ویزا خدمات، اہل پاکستانی شہریوں کے سیاحتی، کاروباری ویزا کی تجدید تیز تر ہو گی، ویزا کنندگان کو امریکی قانون کے تحت سفارتخانہ یا  قونصل خانہ میں انٹرویو کے لیے پیش ہونا پڑ سکتا ہے۔

امریکی ویزا

مزید :

صفحہ آخر -