ہردن ملک اور عوام کی پریشانی میں اضافہ کررہا ہے، مسائل کا واحد حل شفاف الیکشن: تحریک انصاف 

ہردن ملک اور عوام کی پریشانی میں اضافہ کررہا ہے، مسائل کا واحد حل شفاف ...

  

 ملتان،لاہور،اسلام آباد (آئی این پی) پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین  شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج ملک میں جو مسائل موجود ہیں ان کا واحد حل شفاف الیکشن ہے، ہم چاہتے ہیں الیکشن پر امن طریقے سے ہو اور الیکشن کمیشن نے حالات کو بہتر رکھنے کے لئے رینجر کو بلانے کا اچھا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی نشست 217 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں  حمزہ شہباز کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے جبکہ ہم الیکشن پر امن ماحول میں چاہتے ہیں۔ کچھ چینلز سرکار کی بولی بولتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی معیشت دن بہ دن بگڑتی جا رہی ہے اور حکمران قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔ ہمارے نزدیک صرف شفاف الیکشن ہی حل ہے۔ ہر دن ملک اور عوام کی پریشانی میں اضافہ کر رہا ہے اور اسحاق ڈار کچھ بھی نہیں کر سکتے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے کا کہا ہے اور مولانا کی اپنی جماعت میں اس وقت بے چینی ہے۔ حلیف جماعتیں کہتی ہیں سندھ میں ڈرامہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 11 سو ارب کا جو ٹیکہ لگانا تھا وہ لگا دیا گیا۔ حماد اظہر  نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے ہر بات پر عمران خان کا نام لیتے ہیں،ہمیں ملک اور اسکی فلاح کیلئے انتخابات کی طرف جانا چاہیے، ن لیگ کے دورمیں مہنگی ایل این جی خریدنے کے معاہدے کیلئے جاتے رہے، لوڈشیڈنگ کیخلاف لاہور، کراچی سمیت ہر جگہ احتجاج ہو رہا ہے۔ سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   ملکی تاریخ میں ایل این جی کا بہترین معاہدہ پی ٹی آئی دور میں ہوا، ا شہباز گل نے کہا ہے کہ تعمیری تنقید سے انفرادی اور اجتماعی طور پر معاشرتی اصلاح ہوتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ  میں شہباز گل نے کہا کہ ایاز امیر صاحب نے عمران خان کے سامنے کھڑے ہو کر ان پر تنقید کی، خان صاحب سمیت تحریک انصاف کے کسی لیڈر اور کسی سپورٹر کو برا نہیں لگا، خان صاحب نے مسکرا کر سب سنا کیونکہ یہ تنقید تھی تعمیری تنقید نہ کہ ایجنڈا فرخ حبیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دور میں پٹرول پر سیلز ٹیکس صفر تھا کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹویٹ پیغام میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف فرخ حبیب نے  کہا کہ عمران خان نے ایف بی آر میں ریفارمز کی پی او ایس سسٹم متعارف کروایا، ہمارے دور میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم متعارف کروایا گیا،سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاون ہوا، سپر ٹیکس بھی نہیں لگایا، پٹرول پر سیلز ٹیکس بھی صفر کیا ایڈوانس ٹیکس بھی نہیں لیا اور ریکارڈ ریفنڈز واپس کئے۔ انہوں نے کہا کہ  نالائق وزیراعظم شہباز شریف کی تباہی حکومت سے کوئی شعبہ محفوظ نہیں۔

پی ٹی آئی 

مزید :

صفحہ آخر -