بھارت کا461 قیدیوں کی فہرست کا پاکستان کیساتھ تبادلہ 

 بھارت کا461 قیدیوں کی فہرست کا پاکستان کیساتھ تبادلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آ باد (آئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے بیک وقت بھارت میں قید 461پاکستانی قیدیوں کی فہرست کا پاکستان کے ساتھ تبادلہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کے بارے میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے آج اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کیساتھ پاکستان میں زیرِ حراست 682ہندوستانی قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قیدیوں میں 49شہری اور 633ماہی گیر شامل ہیں، قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ 21مئی 2008کے پاک بھارت قونصلر رسائی کے معاہدے کی شق (1) کے تحت کیا گیا، اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو ہر سال 1جنوری اور 1جولائی کو ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے بیک وقت بھارت میں قید 461پاکستانی قیدیوں کی فہرست کا پاکستان کیساتھ تبادلہ کیا، بھارت میں قید پاکستانی قیدیوں میں 345شہری اور 116ماہی گیر شامل ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے مزید کہا کہ بھارت نے بھارت میں قید پاکستانیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن کو پیش کی۔
پاکستانی قیدی

مزید :

صفحہ آخر -