ضمنی الیکشن کے دوران پولیس کے  غیر سیاسی کردار کو ہر صورت یقینی  بنایا جائے گا،آئی جی پنجاب

  ضمنی الیکشن کے دوران پولیس کے  غیر سیاسی کردار کو ہر صورت یقینی  بنایا ...

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ صوبے کے 14 اضلاع کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے سپروائزری افسران ذاتی نگرانی میں تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ الیکشن کے پورے عمل کے دوران پولیس کے غیر سیاسی کردار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔راؤ سردار علی خان نے کہاکہ افسران و اہلکار اپنے انفرادی عمل کے خود ذمہ دار ہوں گے، کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کاروائی میں کوئی تاخیرنہ کی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے چا حلقوں میں لاہور پولیس کو خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ لڑائی جھگڑے، ہوائی فائرنگ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہوگی،اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور پرائیویٹ گارڈز کے استعمال پر سو فیصد پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ 

آئی جی پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -