بحریہ اور شنگھائی الیکٹرک کے درمیان 220KV ٹرانسمیشن لائن کا معاہدہ طے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)بحریہ ٹاؤن پرائیوٹ لمیٹڈ اور شنگھائی الیکٹرک پاور ٹرانسمیشن اینڈڈسٹریبیوشن انجنیئرنگ کمپنی لمیٹڈ کے درمیان 220KVٹرانسمیشن لائن بچھانے کیلئے عہدساز معاہدہ طے پایا۔ جمعہ کی دوپہر منعقد ہونے والی اس خوبصورت تقریب میں بحریہ ٹاؤن اور شنگھائی الیکٹر ک کے افسران، سوسائٹی اور میڈیا کے معزز ممبران نے شرکت کی۔اگلے 20ماہ میں مکمل ہونے والے اس معاہدے کے تحت، شنگھائی الیکٹرک 220KVڈبل سرکٹ کواڈبنڈل ٹرانسمیشن لائن منصوبے کی تشکیل، وسائل کے حصول اور تعمیر کیلئے کام کرے گا۔ منصوبے کی تکمیل کے ساتھ ہی بحریہ ٹاؤن کراچی میں موجود جدید ترین 220KVگرڈ اسٹیشن، نیشنل گرڈ کا حصہ بن جائے گا۔ اس ٹرانسمیشن لائن کی کل لمبائی تقریباََ 12.75کلومیٹر ہوگی اور یہ بحریہ ٹاؤن کراچی کے220KV جی ائی ایس گرڈ اسٹیشن کو ایم-نائن پر موجود کے-الیکٹرک ٹرانسمیشن لائن 220KV پپری-کے ڈی اے سے جوڑ دے گی۔ ٹرانسمیشن لائن، کے-الیکٹرک کی جانب سے مقرر کردہ جدید ترین 220KVمونوپول سسٹم کے مطابق لگائی جا رہی ہے جو کے پاکستان بھر میں پہلی دفعہ صرف کے -الیکٹرک میں ہی استعمال کئے جا رہے ہیں۔شنگھائی الیکٹرک پاور ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹریبیوشن انجنیئرنگ کمپنی لمیٹڈ ایک سرکاری کمپنی ہے جو کئی سالوں سے ٹاپ 225 انٹرنیشنل کانٹریکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں۔ کمپنی کئی ہزار مختلف نویت کے پراجکٹسکس مکمل کر چکی ہے جن میں منسٹری آف کویت، ایتھیوپیا، سری لنکا اور جبوتی میں خاص ٹرانسمیشن لائن سے متعلق پراجکٹس بھی شامل ہیں۔بحریہ ٹاؤن کو ایشیا کی سب سے بڑی اور جدید ہاؤسنگ سوسائٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہے اوراب یہ350MV بجلی کی ترسیل کو ممکن بنانے والاپاکستان کا واحدنجی ادارہ بھی ہے جس نے ایسے میگا پراجکٹ کا بیڑہ اٹھایا۔
بحریہ ٹاؤن