جنوبی پنجاب،بجلی بحران، بچوں، بزرگوں کی حالت غیر

  جنوبی پنجاب،بجلی بحران، بچوں، بزرگوں کی حالت غیر

  

اڈا جھلا ر مدینہ+بارہ میل،راجن پور، باگڑسرگانہ(نامہ نگار،نمائندہ پاکستان، تحصیل رپورٹر، سپیشل رپورٹر) سب ڈو یژ ن سرائے سدھو میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ نے لوگوں کی ناک میں دم کررکھا ہے اورمسلسل کئی کئی گھنٹے بجلی بند کردی جاتی ہے جس سے کاروبار(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

 ٹھپ ہوچکے ہیں اور مزدورپیشہ افراد بے حد پریشان ہیں بجلی بندش کی وجہ سے عام دہاڑی دار طبقہ سب سے زیادہ متاثرہورہاہے کیوں کہ لوگوں نے تعمیراتی کام کرانے بالکل بند کر ا دیئے ہیں اور ایسے افراد کے لیے ایک وقت کی روٹی کمانے کے لیے بھی جان پہ بنی ہوئی ہے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام اس کافوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔   راجن پور میں واپڈا کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جسکے باعث انٹرمیڈیٹ کے امتحانات دینے والے طلبا وطالبات کو بجلی نہ ہونے کے باعث شدید دشواری کا سامنا ہے اہلیان شہر ملک شوکت حسین بکھر ایڈووکیٹ،ارشاد حسین شاہ،حفیظ اللہ عامر و دیگر نے ڈپٹی کمشنر راجن پور و اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ امتحانی مراکز پر واپڈا کے روسٹر میں لوڈ شیڈنگ کے اوقات کار کو تبدیل کروایا جائے یا متبادل کے طور پر امتحانی مراکز میں جرنیٹرز کا بندوبست کرایا جائے تاکہ بچوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔کبیروالا شہر اور نواحی علاقوں میں بدترین طویل لو ڈ شیڈ نگ کے باعث علاقہ میں نظام زند گی مفلو ج ہوکررہ گیا ہے، لو ڈ شیڈ نگ کے باعث چھوٹی صنعتیں بند ش کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں جن کی بند ش کے باعث دیہاڑی دار مزدر پیشہ افرا د کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، مزید برآں طویل غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ سے شہری بھی شدید پریشانی کا شکا ر ہیں، صدر مر کزی انجمن تاجران دوست گروپ ملک فارو ق احمد،میاں عدنان ستار، تا،سر د ا ر شیرا ز سلیم کھو کھر،ملک عثمان ظفر اعوان، قیصر اعجا ز ٹوبہ اسیال دیگر نے بڑ ھتی لو ڈ شیڈنگ کو تاجروں کا معاشی قتل قراردیتے اسکے فوری خاتمے کامطالبہ کیا ہے۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -