کوٹ ادو، وارداتیں،تاجر ٹارگٹ،کاروبار بری طرح متاثر

کوٹ ادو، وارداتیں،تاجر ٹارگٹ،کاروبار بری طرح متاثر

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)انجمن تاجران تاجر اتحاد کے صدر محمد عثمان شیخ، مین بازارکے صدر حاجی عبدالکریم،صدر صرافہ ایسوسی ایشن محمد ریاض شیخ، صدر بسم اللہ مارکیٹ سعید الدین راضی، انڈسٹریل اسٹیٹ کے صدر فخرعالم مغل ودیگر نے پریس کلب کوٹ ادو (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوٹ ادو شہر میں بڑھتی ہوئی چوری و ڈکیتی سمیت مہنگائی اور لوڈشیڈنگ نے تاجروں سمیت عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،دوران ڈکیتی فائرنگ سے 3تاجروں کا قتل پولیس اور انتظامیہ پر سوالیہ نشان ہے جس پر تاجروں میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ کوٹ ادو کی تاجر برادی لاقانونیت کا سامنا کر رہی ہے،شہر میں آئے روز ڈکیتیاں ہو رہی ہیں، موٹر سائیکل چھینے جا رہے ہیں،ڈاکو مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کر دیتے ہیں، مگر پولیس روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوں کو پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے جس کی انجمن تاجران شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی ماری عوام پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھاکر ایک اور ظلم کیا گیا ہے جبکہ شہر بھر میں کئی کئی گھنٹے کی فورس لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے کاروبار شدید متاثر ہو رہے ہیں شہری علاقوں میں 12سے14گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 18/18گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے،عید کے ایام ہیں اور ٹیلر ماسٹر سمیت کاروباری طبقہ اس فورس لوڈ شیڈنگ سے تنگ ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سیضروری اشیا صرف مہنگی نہیں بلکہ حد سے زیادہ مہنگی ہو گئی ہیں اور آئی ایم ایف کے ساتھ حالیہ مذاکرات کے نتیجے میں ملک میں مہنگائی کی ایک اور لہرآگئی ہے،حکومت کو چاہیے کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے عملی اقدام کرے،انجمن تاجران نے ڈی پی او مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت سے مطالبہ کیا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں اور چوریوں پر ازخود نوٹس لیں اور تاجران کے قاتلوں ڈاکوں کو فوری گرفتار کیا جائے،انہوں نے چیف ایگزیکٹو میپکو،ایس ای میپکو سمیت واپڈا کے اعلی حکام سے بھی مطالبہ کیا کہ بجلی کی فورس لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے بصورت دیگر انجمن تاجران سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائے گی،اس موقع پر شمالی جی ٹی روڈ صدر ملک واجد سعید، بخاری روڈ کے صدر عاشق حسین،چیئرمین چوہدری شفیق احمد،عبدالوہاب نبی، حاجی ظہیر احمد انصاری،ضلعی نائب صدر چوہدری محمد اشفاق،نورشاہ روڈ کے صدر حاجی بلال احمد، چوہدری نعیم جاوید،سبزی منڈی کے سیکرٹری جنرل چوہدری عبدالوحید، مرزا فیصل، محمد حسین،آرگنائزر چوہدری عبداللہ، ناصر قریشی، چودھری محمود، ندیم شیخ، حاجی امین حیدر،اسرار خان، صابررحمانی، استاد محمد عمر،شیخ فیاض احمد، موٹر ایسوسی ایشن کے رائے طاہر اعجاز، آصف شہزاد خان، ابوالکلام آزاد،علی احمد سمیت تاجران کی کثیر تعداد شریک تھی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -