غریبوں پر پھر حملہ،امپورٹڈحکومت فلاپ، سلیمان صدیقی

   غریبوں پر پھر حملہ،امپورٹڈحکومت فلاپ، سلیمان صدیقی

  

 ملتان (نیوز   رپورٹر ) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، شیخ جاوید اختر، مرزا نعیم بیگ، خواجہ رضوان صدیقی،اکمل خان بلوچ،ملک عمران قیوم بھٹہ، شیخ محمد شفیق نے کہا ہے کہ ایک بار پھر رات کے اندھیرے میں موجودہ حکمرانوں نے پٹرول کی قیمتوں میں 15روپے کا اضافہ کر کے غریبوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

 پٹرول کی قیمتوں اضافہ کرکے موجودہ حکمرانوں نے پوری بائس کروڑ غریب عوام کے گھروں پر ڈرون حملہ کردیا پہلے ہی غریب قوم عرصہ دراز سے معاشی بدحالی کا شکار ہے جب سے تبدیلی کی دعویدار 11اتحادی جماعتوں کی حکومت آ ئی ہے ہر جماعت اپنا اپنا حصہ لینے میں مصروف ہیں لیکن غریب کی کوئی فکر نہیں ہے خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کے عدم استحکام کے لیے بازاروں میں خریدار آ نے سے کتراتے ہیں تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مگر وہ خود بڑھتی ہوئی بجلی کی لوڈ شیڈنگ،پٹرول،گیس،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں تین سو فی صد تک اضافے کی وجہ سے پریشان حال ہیں لیکن نہ وفاق کو اس کی کوئی فکر ہے اور نہ ہی صوبائی حکومتیں عوام کے ساتھ مخلص ہیں یہی وجہ ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور دیگر مسائل کی وجہ سے  جس کی وجہ سے تاجر اور عام آ دمی عدم تحفظ کا شکار ہو کر رہ گیا ہے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے سلسلے کو فوری روکا جائے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -