بہاولپور،ڈاکو بیوپاری، ملازم کو باندھ کر بکرے،لاکھوں چھین کرفرار

بہاولپور،ڈاکو بیوپاری، ملازم کو باندھ کر بکرے،لاکھوں چھین کرفرار

  

 بہاولپور(بیورو رپورٹ) سیٹلائٹ ٹاون بہاولپور کا رہائشی محمد عرفان اپنے ملازم خادم کے ساتھ گزشتہ رات  اپنے (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

لائیوسٹاک فارم چک نمبر 6بی سی پر سو یا ہوا تھا کہ علی الصبح 3 سے 4 بجے کے درمیان چار مسلح ڈاکو فارم کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور محمد عرفان اور اس کے ملازم خادم کو زبردستی رسیوں سے   باندھ کر گن پوائنٹ پر اس سے 3 لاکھ 24 ہزار روپے نقدی اور 14 بکرے مالیتی تقریباً 7 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔محمد عرفان نے فوری طور پر 15 کو کال کی جس پر تھانہ عباس نگر کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔محمد عرفان کے مطابق چار ڈاکوؤں میں سے دو ڈاکو نقاب میں جبکہ دو ڈاکو بغیر نقاب کے تھے جن کو سامنے آنے پر شناخت کرسکتا ہوں پولیس نے مدعی کی درخواست پر تحقیقات شروع کر دی تاہم نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -