مارکیٹ بند کرانے کا حکم،خلاف ورزی،12دکانیں سیل

 مارکیٹ بند کرانے کا حکم،خلاف ورزی،12دکانیں سیل

  

ملتان (نیوز   رپورٹر)  ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے جمعہ المبارک کے روز حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرکے مارکیٹس کھولنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ کارروائی کے دوران حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر اندرون شہر میں (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

 12 دکانیں سیل کردی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے حسین آگاہی بازار میں مزاحمت کرنے پر 3 افراد بھی گرفتار کرلئے۔ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ حکومت کے جمعہ المبارک کو مکمل مارکیٹس بند رکھنے کے احکامات ہیں اس سلسلے میں تاجر برادری سے بھرپور تعاون کے خواہاں ہیں۔طاہر وٹو نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر  عوامی مسائل کی ایک چھت تلے شنوائی کیلئے م ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے شہریوں کی درخواستوں پر فوری احکامات جاری کئے۔کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امیر حسن اور اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی شرکت کی اور عوامی مسائل سنے۔ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ عوامی ریونیو کچہری میں 2 سو سے زائد درخواست گزاروں کو موقع پر ریلیف فراہم کیا گیا ہے جو کہ عوامی فلاح و بہبود کا مثالی اقدام ہے۔طاہر وٹو نے کہا کہ ریونیو کچہری کا مقصد عوام اور اداروں میں موثر رابطہ سازی ہیایک چھت تلے پٹواری سے ڈپٹی کمشنر عوامی خدمت کیلئے موجود ہیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -