زرعی ٹیوب ویل صارفین کیخلاف آپریشن،واجبات کی عدم ادائیگی پر232کنکشن منقطع، سخت وارننگ

 زرعی ٹیوب ویل صارفین کیخلاف آپریشن،واجبات کی عدم ادائیگی پر232کنکشن منقطع، ...

  

ملتان (نیوز   رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)ملتان سرکل نے جون 2022 میں 4کروڑ76لاکھ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر 232زرعی ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع کردئیے۔ 8ہزار737ٹیوب ویل صارفین سے 62کروڑروپے وصول (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

کرلئے۔ ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل چوہدری خالد محمود کی سربراہی میں آپریشن ڈویژنوں کے ایگزیکٹوانجینئرز، ایس ڈی او ز اور ریکوری سٹاف نے یکم تا30جون 2022 کے دوران ملتان سرکل کے زیر انتظام ٹیوب ویل صارفین سے واجبات /بقایا جات اور رننگ بلوں کی وصولیاں کرنے کے لئے آپریشن کئے۔ ریکوری مہم کے دوران 4کروڑ76لاکھ 35ہزارروپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر 232زرعی ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع کئے گئے۔ میپکو کینٹ ڈویژن میں 267ٹیوب ویل صارفین سے ایک کروڑ11لاکھ روپے وصول کئے جبکہ ممتازآبادڈویژن میں 2379ٹیوب ویل صارفین سے 18کروڑ97لاکھ روپے، سٹی ڈویژن میں 443زرعی صارفین سے 2کروڑ18لاکھ روپے، شجاع آبادڈویژن میں 3672زرعی صارفین سے 28کروڑ56لاکھ روپے، موسی پاک ڈویژن میں 987زرعی صارفین سے 5کروڑ52لاکھ روپے اورشاہ رکن عالم ڈویژن میں 989زرعی ٹیوب ویل صارفین سے 5کروڑ73لاکھ روپے وصول کئے گئے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -