ایم این اے زیب جعفر پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم،ثقافتی ورثہ مقرر

 ایم این اے زیب جعفر پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم،ثقافتی ورثہ مقرر

  

رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)وزیر اعظم  میاں محمد شہباز شریف نے زیب جعفر ممبر قومی 

اسمبلی کو پارلیمانی 

(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

سیکرٹری برائے وفاقی تعلیم، پرفیشنل ٹریننگ اور قومی و ثقافتی ورثہ مقرر کر دیا ہے۔ زیب جعفر ایم این اے کو ان کی قابلیت ذہانت اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر یہ اہم شعبے دئیے گئے ہیں۔ اس موقع پر ایم این اے زیب جعفر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کو اس قدر مشکل حالات میں ملک چلانے کا موقع ملا کہ جب ہر طرف تباہی پھری ہوئی تھی، معیشت تباہ حال، ملک بدترین بحرانوں کا شکار اور نیازی ٹولے کی بدعنوانیوں کا شکار پسی ہوئی عوام کی حالت زار جیسے مسائل درپیش تھے۔ ایسی صورتحال سے نمٹنے اور ملک کو بہتری کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تمام شعبہ جات میں بھرپور قابلیت اور ذہانت رکھنے والے افراد کا تقرر کر کے ان چیلنجرز پر قابو پانے کے لیے حکومت ہر ممکن جدو جہد کر رہی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -