ایڈیشنل آئی جی کا انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کا دورہ، بریفنگ

ایڈیشنل آئی جی کا انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کا دورہ، بریفنگ

  

ملتان (خصو صی   رپورٹر) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے خواتین انسداد تشدد مرکز "Violence against Women(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

 Center" اور وومن پولیس اسٹیشن ملتان کا دورہ کیا واک سینٹر کے ہاسپٹل میڈی ایشن اور سائیکالوجسٹ کے شعبہ سے متعلق مینیجر واک سینٹر منیزہ بٹ اور وومن پولیس اسٹیشن سے متعلق SHO زینب ملک نے بریفنگ دی ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ جنوبی پنجاب عمران شوکت، ایس ایس پی آپریشنز ملتان حسام بن اقبال اور ایس پی گلگشت ڈویژن حسن جہانگیر ایڈیشنل آئی جی کے ہمراہ تھے ایڈیشنل آئی جی نے فرنٹ ڈیسک اور محرر آفس کے ریکارڈ کا ملاحظہ کیا اور تمام افسران کے ساتھ میٹنگ کی ان کا کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد، جائیداد میں حق سے محرومیت اور غیرت کے نام پر قتل نہایت قبیح فعل ہیں اس حوالے سے معاشرتی تاریکی پہلوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ان  جرائم کے تدارک کے لیے لوگوں کو آگاہی دینا ضروری ہے معاشرے میں خواتین پر تشدد کے رحجان پر قابو پانا بہت اہم ہے خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کا تدارک کیا جائے انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ یہاں آنے والے شہریوں سے عزت سے پیش آئیں اور ان کے مسائل توجہ سے سن کر حل کریں۔ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لیے (خواتین انسداد تشدد مرکز) اپنی نوعیت کا منفرد ادارہ ہے جو مظلوم خواتین کو اخلاقی، قانونی تحفظ اور طبی امداد کی مفت سہولیات فراہم کرتا ہے۔ ڈاکٹر احسان صادق نے کہا کہ ادارہ سے متعلق لوگوں میں آگاہی کم ہے انہوں نے ہدایت کی کہ واک سینٹر سے متعلق عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے۔دورہ کے اختتام پر مینجر منزہ بٹ نے ایڈیشنل آئی جی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -