کالونیاں بنا کر شہریوں سے فراڈ ملزمان کی درخواست ضمانت منظور
ملتان ( خصو صی رپورٹر ) احتساب عدالت ملتان نے غیر قانونی طور پر ہاسنگ کالونیاں بنا کر مبینہ طور پر شہریوں (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
سے فراڈ کرنے کے ریفرنس میں ملوث علی ایسوسی ایٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر ملزم شیخ شاہد جمال اور ملزم اللہ بخش کی پروفیسر بلاک ریفرنس میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ مزکورہ ملزمان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 7 مختلف ریفرنس زیر سماعت ہیں۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب کے مطابق علی ایسوسی ایٹ کے ڈائریکٹر شاہد جمال کے خلاف غیر قانونی کالونیاں بنا کر شہریوں سے فراڈ کرنے کا الزام ہے، ملزم نے مبینہ طور پر گرین فورٹ، فالکن سٹی، ملینیم سٹی، بابر ٹان، گرین فورٹ پلس، مجتبی کیناک اور القریش کے نام سے کالونیاں بنا کر شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا ہے، غیر قانونی کالونیاں بنا کر عرصہ دراز سے شہریوں کو سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔ ملزم کا تفتیش اور رقم کی برآمدگی کے لیے جسمانی اور جوڈیشل ریمانڈ منظور ہوا تھا ملزم کو دیگر کیسز میں تفتیش کے لیے جیل سے تحویل بھی لیا جاچکا ہے۔ تاہم ریفرنس پر سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ ملزم کا موقف ہے ان پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں کسی اور کا فراڈ ان پر عائد کردیا گیا ہے احتساب عدالت ملتان نے مختلف علاقوں میں تین غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں بناکر شہریوں کو سہولیات فراہم نہ کرنے اور کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے کے ریفرنس میں ملوث ملزم نیاز وزیر کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں قومی احتساب بیورو ملتان کے مطابق ملزم نیاز وزیر کے خلاف ریفرنس نمبر 10 ایم/21 بنایا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم نے نیاز ہومز ڈائمنڈ ہومز اور امبیسڈر ہومز کے نام سے تین کالونیاں ملتان کے مختلف علاقوں میں بنائی جس میں سہولیات فراہم نہیں کی اور مبینہ طور پر 25 کروڑ 90 لاکھ روپے کا غبن کیا ملزم نے مخصوص رقبہ بھی ایم ڈی اے کو ٹرانسفر نہیں کیا تھا۔.