راکھی گاج چیک پوسٹ پر ڈالوں کی تلاشی،55بوریاں کھاد برآمد
ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
سرحدی علاقوں میں غیر قانونی سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،محکمہ زراعت کی ٹیم نے راکھی گاج چیک پوسٹ پر تین ڈالوں سے 55بوری اینگرو یوریا کھاد برآمد کرلی،یہ کھاد مختلف گاڑیوں کے ذریعے بغیر پرمٹ کے بلوچستان سمگل کی جارہی تھی. اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کوہ سلیمان کی درخواست پرتھانہ راکھی گاج پولیس نے ملزمان کیخلاف کھاد غیر قانونی طور پر سمگل کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔