میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن،2259صارفین کو جرمانے

میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن،2259صارفین کو جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز  رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ماہِ جون(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
 میں 2259صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔31 لاکھ 35 ہزار  یونٹس بجلی چوری کرنے پر5 کروڑ 77 لاکھ 46 ہزارروپے جرمانہ عائد۔459مقدمات درج۔یکم تا30جون 2022 کے دوران ملتان سرکل میں 262بجلی چوروں کو6702900روپے جرمانہ عائد کیاگیااور 57 ایف آئی آرز کا اندراج ہوا۔ ڈی جی خان سرکل میں 495بجلی چوروں کو10237883روپے جرمانہ عائداور139 مقدمات درج، وہاڑی سرکل میں 125 بجلی چوروں کو4169778روپے جرمانہ عائداور41ایف آئی آرز درج، بہاولپورسرکل میں 165بجلی چوروں کو5799828روپے جرمانہ عائداور56ایف آئی آرز درج،ساہیوال سرکل میں 286بجلی چوروں کو6941543روپے جرمانہ عائداور30مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں 372صارفین کو6926305 روپے جرمانہ عائد، مظفرگڑھ سرکل میں 380صارفین کو7536236روپے جرمانہ عائداور63مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں 46 بجلی چور کو 2011438 روپے جرمانہ عائد اور24مقدمات درج،خانیوال سرکل میں 128بجلی چوروں کو7420403روپے جرمانہ عائد کیاگیااور18مقدمات کا اندراج ہوا۔