واسا ملتان مالی بحران کا شکار،منیجنگ ڈائریکٹر کا نوٹس

واسا ملتان مالی بحران کا شکار،منیجنگ ڈائریکٹر کا نوٹس

  

 ملتان(سپیشل رپورٹر)واسا ملتان کے ٹیرف میں 18 سال سے اضافہ نہ ہونے، بجلی،تنخواہوں اور دیگر ضروری اخراجات میں کئی سو گنا اضافے کے پیش نظر ادارے کو درپیش مالی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور ماہانہ ریکوری ٹارگٹ میں بھی مسلسل کمی نے مسائل میں مزید اضافہ کر دیا ہے منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے بحرانی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے تمام واسا (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

انجینئرنگ افسران،ایڈمن اور تمام ریکوری افسران کا ہنگامی بنیادوں پر گزشتہ روز ہیڈآفس  شمس آباد میں اجلاس طلب کیا اس دوران ایم ڈی واسا نے تمام ریکوری افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ واسا اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والا  بنیادی سروسز فراہم کرنے والا ادارہ ہے جس کا تمام تر دارومدار واٹر سپلائی اور سیوریج کے ماہانہ بنیادوں پر وصول ہونے والے بلوں پر ہے واسا کو پہلے ہی 2004 کے بعد سے ٹیرف نہ بڑھنے کی وجہ سے شدید مالی بحران کا سامنا ہے اوپر سے مسلسل اخراجات بڑھنے سے واسا کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے انہوں نے کہا کہ  صرف پانچ سے ساڑھے 5 کروڑ روپے تک کی ماہانہ  ریکوری نے ادارے کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں جبکہ ماہانہ اخراجات کا حجم 18 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکا ہے اور ان اخراجات میں تنخواہوں اور پنشن کا حجم ساڑھے 8 کروڑ روپے سے زائد ہے اور رواں مالی سال سے تنخواہوں اور پنشن کے اخراجات مزید بڑھ جائیں گے انہوں نے کہا کہ  اگر ریکوری سٹاف نے اس جنگی صورتحال میں موثر حکمت عملی اور بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا اور ریکوری ٹارگٹ کم از کم 7 کروڑ روپے کا حصول یقینی نہ بنایا تو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی انتہائی مشکل ہوجائے گی انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی ماہ سے ہمیں  مسلسل خسارے کا سامنا ہے مئی کے مہینے کی تنخواہ کی ادائیگی بھی جون کے آخری ہفتے  میں مکمل کی گئی ہے اور اب عید سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے ادارے کے پاس کوئی فنڈز موجود نہیں ہے اور جیسے ہی جولائی کے مہینے کی ریکوری ہوگی تو ساتھ ساتھ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ مالی بحران کی وجہ سے شہر بھر  میں کران فیلیر کی وجہ سے ہنگامی صورتحال پر قابو پانا بھی ناممکن ہوتا جا رہا ہے اور بڑی گھمبیر صورتحال میں  کران فیلئیر کی مرمت کروائی جا رہی ہے انہوں نے اس دوران ریکوری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی اور گھر گھر،تمام کمرشل،انڈسٹریل یونٹس پر جاکر  بلوں کی وصولی کو چیک کرنے اور  صارفین کو ادائیگی کی ترغیب دینے کا حکم دیا ہے انہوں نے ریکوری سٹاف پر واضح کیا کہ ان حالات کا  مقابلہ کرکے ہی ہم مالی بحران پر قابو پا سکتے انہوں نے اس دوران تمام سیوریج اور واٹر سپلائی افسران کو بھی ہدایت دیتے ہوئے کہا  کہ وہ اپنی اپنی حدود میں پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنائیں اور ادارے کا امیج بہتر کریں اور شہریوں کی تمام شکایات  کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے انہوں نے اس دوران واسا صارفین سے بھی اپیل کی  کہ وہ اپنے ذمہ واٹر سپلائی سیوریج واجبات کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ فراہمی و نکاسی آب کا سلسلہ بلاتعطل جاری رکھا جا سکے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -