ڈیرہ: ڈاکوؤں کا دکان پر دھاوا، 12لاکھ چھین کر فرار 

ڈیرہ: ڈاکوؤں کا دکان پر دھاوا، 12لاکھ چھین کر فرار 

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)   ڈیر ہ غازیخان کے بڑے تجارتی مرکز لیاقت بازار بلاک نمبر 10میں بڑے سٹور قادری شبیر،محمد اصغر وغیرہ کی دکان میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4  ڈاکودکان میں داخل ہو گئے اور دکان میں موجود مالکان اور ملازمین اور کسٹو مرز کو گن پوائنٹ پر یر غمال بنا کر دکان کی رقم 11لاکھ سے زائد جبکہ ملازمین اور گاہکوں سے بھی ایک لاکھ سے زائد نقدی اور موبائل اور لائسنسی پستول لوٹ کر فرا رہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سٹی سرکل (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

ریحان الرسول،ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جبکہ ناکہ بندی کراکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی اس موقع پر ڈی ایس پی ریحان الرسول نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ادھر معروف ترین کاروباری مرکز میں ڈاکوؤں کی طرف سے اتنی دیدہ دلیری سے اسلحہ کے زور پر کی جا نے والی ڈکیتی کی واردات پر مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر شیخ محمد نقیب،سٹی صدر جان عالم خان لغاری،چیئر مین شیخ اسرار احمد، جنرل سیکرٹری طارق اسماعیل قریشی، سٹی جنرل سیکرٹری جاوید اسحاق مستوئی،،سینئر نائب صدرحاجی محمد زبیر نظامی،چیئر مین ایگزیکٹیو کمیٹی حاجی محمد دین چوہدری،نائب صدر ملک محمد صادق اعوان، سیکرٹری کوآرڈی نیشن جاوید حیدری،سیکرٹری انفارمیشن خرم اسحاق مستوئی،سیکرٹری فنانس شیخ اویس شکور اور سٹی عہدیداران سرپرست الحاج شیخ محمد علی،سینئر نائب صدر سجاد کریم رند،نائب صدور حاجی محمد حسین،شیخ محمد حنیف،سیکرٹری انفارمیشن شیخ طاہر معراج،سیکرٹری فنانس حاجی لطیف سپل،وائس چیئر مین میاں محمد ایوب،اراکین کاشف یونس خان،عبد الصمد قریشی،،اعجاز احمد قریشی کے علاوہ شیخ محمد ریاض،طارق خلجی،شیخ محمد بلال محمد وقاص،زاہد نظام،ٹریول ٹریڈ کے ملک عبد العزیز، رانی بازار کے صدر شیخ محمد گلفام، فاروق احمد بھولا،آصف جسکانی، صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر صفدر خٹک،سرپرست اعلیٰ حاجی محمد کاشف صدیق آرائیں،ٹیوب ویل مارکیٹ کے صدر چوہدری خالدریاض،اردو بازار کے صدر محمد ایوب خان لودھی،آئرن مارکیٹ کے حاجی دین محمد خوجہ و دیگرنے سخت مذمت کر تے ہوئے احتجاج کیا اور ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم،آر پی او چوہدری محمد سلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکوؤں کو فی الفور گرفتار کر کے ڈکیتی شدہ رقم فی الفور برآمد کرائی جائے عید کے موقع پر بازاروں میں پولیس گشت موثر بنایا جائے تاجروں نے کہا کہ حکومت جتنی طاقت کاروبار بند کرا نے پر استعمال کر رہی ہے اس کے بجائے جرائم پیشہ افرا کو پکڑنے پر لگائے اور تاجروں کو تحفظ فراہم کرے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -