سیکرٹری ہاؤسنگ کا ماڑی ٹاپ کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ

سیکرٹری ہاؤسنگ کا ماڑی ٹاپ کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا راجن پور ماڑی ٹاپ پر (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

واٹر سپلائی سکیم پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔منصوبہ پر 60ملین لاگت آرہی ہے۔منصوبے پر 60%سے زاید کام مکمل ہو چکا ہے۔  ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے فنڈز جاری کروا کر ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ عوا م کو صاف پانی کی بہتر سہولیات میسر آئیں مشکل سکیم کو فعال کر کے عوام کے لیئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے ماڑی ٹاپ راجن پور کے دورہ کے پر کیا اس موقع پر ڈی جی خان کے ایس ڈی اے اور ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال بھی موجود تھے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے مقامی افراد سے گفتگو کے موقع پر کہا کہ صاف پانی  ہر انسان کا بنیادی حق ہے جس کے لیئے دور افتتادہ مقامات پر صاف پانی کی فراہمی کے لیئے پُر عزم ہیں۔ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے عوام کے مسائل حل کریں گے۔واٹر سپلائی سکیم سے بڑی آبادی کو صاف پانی کی فراہمی میسر آئے گی۔اُنھوں نے مزید کہا کہ ماڑی ٹاپ پر ٹیوب ویل کا افتتاح کر دیا گیا ہے جس سے عوام کے مسائل میں کمی ہوگی پانی ایک نعمت ہے جس کو محفوظ بنانے کے ساتھ انسانوں کے لیئے قابل استعمال بنانا ضروری ہے۔ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کے لیئے بہترین عملی اقدامات کر رہا ہے جو مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔اس موقع پر اُنھوں نے ٹیوب ویل کے افتتاح کرنے کے بعد ملکی سلامتی کے لیئے دعا بھی مانگی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -