سکردومیں برف پگھلنے کی وجہ سے پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے: شیری رحمان 

سکردومیں برف پگھلنے کی وجہ سے پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے: شیری رحمان 

  

    اسلام آ باد (آئی این پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ سکردو میں برف پگھلنے کی وجہ سے پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیری رحمان نے ہنزہ میں گرمی کی شدت بڑھنے سے گلیشیئر پگھلنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بروقت ٹیم ورک نے جانوں کے ضیاع کو روکا ہے انہوں نے کہا کہ جی بی انتظامیہ اور ڈی ڈی ایم اے کو چوکس رہنے کیلئے الرٹ کیا گیا ہے، کیونکہ برف پگھلنے کی وجہ سے پانی کی سطح غیر مستحکم ہے وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ برف پگھلنے کی وجہ سے پہاڑی، ندی نالوں میں  پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ شیری رحمان نے مزید کہا کہ برف پگھلنے کی وجہ سے سکردو کی ایک جھیل میں خوفناک سیلاب ہے۔

شیری رحمن 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -