منتخب نمائندے مسائل کو حل کریں گے،بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ

منتخب نمائندے مسائل کو حل کریں گے،بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق مئیر سکھر بئیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب بلدیاتی نمائندگان عوام والناس کو بلدیاتی و بنیادی سہولیات فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے،مخالف جماعتوں کی جانب سے پی پی کے خلاف لگائے جانے والے دھاندلی کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہے انہیں  اپنی شکست دل سے تسلیم کرنی چاہئے،تاجر برادری کا شہر کی تعمیر وترقی کیلئے پیش کردہ خدمات و تعاون قابل تعریف ہے انکے مسائل کے حل کیلئے اعلی قیادت کو آگاہ کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر آٹو پارٹس اونر ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلٰی حاجی ہارون میمن، صدر حاجی الاہی بخش شیخ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا وفد میں جنرل سیکریٹری عبدالرشید، طارق جاوید، عبدالہاد ی بندھانی،عبدالغفار و دیگر موجود تھے  وفد نے سابق مئیر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کو بلدیاتی الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارک باد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے اور امید ظاہر کی وہ ماضی کی طرح شہر کی تعمیر وترقی کیلئے کوشش کرینگے اس موقع پر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے تاجر وفد کو یقین دلایا کہ تاجر برادری کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائیگا اور انکے مسائل اولین بنیادوں پر حل کرانے کیلئے ہر اقدام و وسائل بروئے کار لائینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -