ایف بی آر کا ریونیو ہدف حاصل کرنا قابل ستائش ہے،ڈاکٹربیگ

ایف بی آر کا ریونیو ہدف حاصل کرنا قابل ستائش ہے،ڈاکٹربیگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر اور یوبی جی کے سیکرٹری انفارمیشن ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال 2021-22کے 4774ارب روپے کے مقابلے میں اس سال 30جون تک 29فیصد متاثر کن نمو کے ساتھ 6125ارب روپے ہدف حاصل کرنا ایف بی آر کا قابل ستائش کارنامہ ہے۔ڈاکٹر بیگ نے وزارت خزانہ کی ایکسپورٹرز کے منظور شدہ ڈی ایل ٹی ایل کلیمز کی ادائیگی کی تعریف کی اور 2018-19کے بقایا اضافی ڈی ایل ٹی ایل کلیمز کی ادائیگی کی بھی درخواست کی۔