کراچی:حساب کتاب کی وینی کون سے اسٹریٹجک شراکت داری

کراچی:حساب کتاب کی وینی کون سے اسٹریٹجک شراکت داری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) مالیاتی حل فراہم کرنے والی معروف فن ٹیک (Fin Tech) حساب کتاب (Hysab Kytab) نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سروسز فراہم کرنے والی کمپنی وینی کون (Winikon) سے اسٹریٹجک شراکت داری پر دستخط کردیے ہیں۔ بینکنگ کاروبار میں مہارت رکھنے والی وینی کون صارفین کے بینکاری تجربے میں اضافہ کرے گی۔ یہ تعاون بینکنگ صارفین کو انفرادی سطح پر ذاتی مالیات کا انتظام اور خدمات فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔وینی کون اور حساب کتاب کے درمیان شراکت داری بینکنگ صارفین کو اپنے مالی معاملات کو زیادہ موثر اور محفوظ طریقے سے منظم کرنے میں سہولت فراہم کرے گی۔ یہ تعاون بینکنگ تجربے کو بہتر بنائے گا، پیسے کا صحیح انتظام کرے گا اور صارفین کو فعال طور پر اپنے مالیات کو منظم کرنے میں مدد دے گا۔وینی کون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) Viktor Weininger کا کہنا ہے کہ وینی کون Temenos ایکو سسٹم میں 15 سال سے زائد عرصے سے صارفین کو لین دین میں سہولت فراہم کررہا ہے۔ آج کل موبائل فون بینکنگ صارفین سے رابطے کا اہم ذریعہ ہے، جس کی وجہ سے پرسنل فنانشل مینجمنٹ (پی ایف ایم) ڈیجیٹل تبدیلی کا اہم عنصر بن گیا ہے۔ میں حساب کتاب سے شراکت داری پر خوش ہوں۔ حساب کتاب کے تعاون سے ہم لین دین کا مربوط، بہترین اور جدید پی ایف ایم حل فراہم کریں گے۔حساب کتاب کے سربراہ یاسر الیاس نے کہا کہ عالمی صارفین کے لیے حساب کتاب کا پہلے سے زیادہ مربوط پی ایف ایم لامحدود لین دین کے لیے Temenos Exchange (Temenos مارکیٹ) پر دستیاب ہے۔ ایک پروڈکٹ کمپنی کے طور پر ہماری توسیع / ترقی کی حکمت عملی میں ایسے شراکت داروں کی تلاش بھی شامل ہے، جن کے پاس کامیاب منصوبوں کا ٹریک ریکارڈ ہو۔ وینی کون کے ساتھ یہ شراکت داری ہماری ترقی کی حکمت عملی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے اور میں وینی کون کے ساتھ مل کر کامیابی کے منازل طے کرنا چاہتا ہوں۔