مولانا عبدالرحمن سلفی کی صاحبزادی انتقال کر گئیں 

مولانا عبدالرحمن سلفی کی صاحبزادی انتقال کر گئیں 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان مولانا حافظ عبدالرحمٰن سلفی کی صاحبزادی، نثار احمد فاروقی کے اہلیہ اس عارضی جہاں فانی سے کوچ کر گئیں مرکزی دارالامارات محمدی مسجد برنس روڈ پرا ن کا نماز جنازہ بعد از جمعۃ المبارک مولانا حافظ عبدالرحمٰن سلفی نے پڑھایا۔ مولانا سلفی نے نماز جنازہ کے بعد تعزیت کا اظہار کرنے والوں سے کہا کہ ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اس اٹل حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ میں شرکائے جنازہ کا مشکور ہوں جو کراچی بھر کے دور دراز علاقوں سے نماز جنازہ میں شریک ہوئے اور میں یہ باور کر دیناچاہتا ہوں کہ آج میری لخت جگر مجھ سے، اپنے اہل و عیال سے، خاندان محمدی سے اور روز محشر کے بپا ہونے تک ہم سب سے جدا ہو گئیں۔ مولانا سلفی نے کہا کہ آج انہوں نے رخت سفر باندھا ہے کل ہماری باری ہے اسلئے ہمیں ہمہ وقت ہر طرح سے تیار رہنا چاہئیے۔ کیونکہ موت کا وقت کبھی بتا کر نہیں آتا۔  نماز جنازہ کے بعد ہر شخص اشک بار تھا۔ مولانا عبدالرحمٰن سلفی،  مولانا پروفیسر محمد سلفی، مرحومہ کے شوہر نثار احمد فاروقی، اسامہ نثار، حافظ فیصل حسان سلفی، سعد سلفی، سعود سلفی سے مذہبی تعلیمی اور سماجی شخصیات نے مرحومہ کا اظہار تعزیت کرتے ہوئے خصوصی دعائیں دیں۔ مرحومہ کی بخشش و مغفرت کیلئے جماعت کے ممتاز عالم دین مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں 35سال سے مدرس کے فرائض انجام دینے والے الشیخ مولانا قاری خالد احترام نے مدینۃ الرسول ﷺ مسجد نبوی میں مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کروائی اور مولانا عبدالرحمٰن سلفی سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -