متنازع بلدیاتی انتخابات کو مسترد کرتے ہیں،مولانا صالح انڈھڑ 

متنازع بلدیاتی انتخابات کو مسترد کرتے ہیں،مولانا صالح انڈھڑ 

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے سیکریٹری جنرل حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ نے سندھ بلخصوص سکھر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے فی الفور نوٹس لیکر سرکاری مشینری، الیکشن کمیشن سمیت پولیس کی ناقص کارکردگی سمیت پولنگ اسٹیشنوں پر تشدد و دھاندلی اور ری کاؤنٹنگ عمل میں نتائج تبدیلی کے واقعات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے مخالف جماعتوں کے امیدواروں کو انصاف و تحفظ فراہمی کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو جے یو آئی اپنا احتجاجی حق محفوظ رکھتے ہوئے اپنا احتجاجی سلسلہ جاری رکھے گی یہ اعلان انہوں نے گذشتہ روز جامعہ حمادیہ مدرسہ منزل گاہ سکھر میں جے یو آئی رہنماؤں مفتی سعود افضل ہالیجوی، حافظ عبدالحمید مہر، سکندر برڑو، قاری لیاقت علی مغل، عبدالستار قاضی، حاجی محمد عیسیٰ عباسی، ابو اسامہ محمود ہالیجوی، فاروق شیخ و دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن کی ناقص کارکردگی اور انتظامیہ کی جانب سے مخالف امیدواروں کی سرپرستی سمیت جے یو آئی کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنانے والے مبینہ عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صاف و شفاف الیکشن کرانے کے بجائے فقط ایک جماعت کی کامیابی کیلئے سرگرم نظر آئی، حلقہ بندیوں سے لیکر انتخابات کے اعلان سے قبل ہی ہم نے دھاندلی کی شکایات درج کرائی لیکن افسوس بلدیاتی انتخابات میں پی پی نمائندگان کی جانب سے بے دریغ سرکاری مشینری کا استعمال کر کے اپنے مخالف امیدواروں کو ہرا یا گیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -