مہنگائی شرح میں 63.3فیصد اضافہ،گھریلو بجٹ درہم برہم

مہنگائی شرح میں 63.3فیصد اضافہ،گھریلو بجٹ درہم برہم

  

ملتان (نیوز رپورٹر)ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 30 جون 2022 کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 01۔32 فیصد جبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

میں یہ شرح 63.3 فیصد بڑھ گئی ہے۔ ملک کے 17 بڑے شہروں سے 51 اشیا کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے 28 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ 6 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 17 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں آلو، دال چنا، دال مونگ، پیاز، ٹماٹر، چاول اری 9 /6، دال ماش، دال مسور، چائے کی پتی، صابن، انڈے فارمی، ڈبل روٹی،، ویجیٹیبل گھی، کوکنگ آئل، چھوٹا گوشت، بڑا گوشت، چینی، تازہ دودھ، کپ چائے، انرجی سیور، دال پلیٹ، بیف پلیٹ، شرٹنگ، الیکٹرک چارجز، سگریٹ، ایل پی جی سلنڈر، واشنگ سوپ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ اور برائیلر مرغی، کیلا، لہسن، ویجیٹیبل گھی، آٹا اور سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ چاول باسمتی، خشک دودھ، گڑ، جارجٹ، سرخ مرچ پسی، نمک، ماچس،، جلانے والی لکڑی، مردانہ سینڈلز، زنانہ سینڈلز، مردانہ چپل،، لان پرنٹڈ، گیس چارجز، پٹرول سپر، ہائی سپیڈ ڈیزل، اور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -