پیپلزپارٹی نے ڈاکٹر خالدہ سکندر میندھرو کو ٹکٹ جاری کردیا

    پیپلزپارٹی نے ڈاکٹر خالدہ سکندر میندھرو کو ٹکٹ جاری کردیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ میں سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کے لیے پیپلز پارٹی نے ڈاکٹر خالدہ سکندر میندھرو کو ٹکٹ جاری کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز ڈاکٹرز فورم سندھ کے صدر ڈاکٹر عبدالرزاق شیخ نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر خالدہ سکندر میندھرو کی سینیٹ کی نشست کے لیے مسترد کیے گئے کاغذات نامزدگی بحال کر دیئے تھے۔سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر خالدہ سکندر میندھرو کی سینیٹ کی نشست پر جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران ڈاکٹر خالدہ سکندر کے کاغذات نامزدگی بحال کیے تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -