سنجر پور سے 13سالہ لڑکا اغواء  پولیس آپریشن،مغوی بازیاب

سنجر پور سے 13سالہ لڑکا اغواء  پولیس آپریشن،مغوی بازیاب

  

 رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان) سنجر پور سے نامعلوم اغوا کاروں نے (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

13 سالہ لڑکے عمر کو اغوا کر لیا تھا اور اسے کچہ میں منتقل کرنے جا رہے تھے، اس وقوعہ کی اطلاع پولیس ایمرجنس پکار 15 پر ایس ایچ او تھانہ کوٹسبزل کو ملی جس پر وہ بھاری پولیس و ایلیٹ فورس کی نفری کے ہمراہ ملزمان کے تعاقب میں روانہ ہوئے اور بالاخر ذکی نگر قریب پولیس ملزمان کو ٹریس کرنے میں کامیاب ہوگئے پولیس کے سر پہنچنے اور گرفتای کے خوف سے نامعلوم اغوا کا عمر کو چھوڑ کر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قریبی فصلوں کی آڑ لے کر فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے عمر کو بازیاب کرتے ہوئے اپنی حفاظت میں لے کر علاقہ کی ناکہ بندی کروا دی، عمر کی بازیابی پر ورثا اور اہل علاقہ نے پولیس کی تیز رفتار کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا جبکہ ڈی پی او اختر فاروق اور ایس پی انویسٹی گیشن دوست محمد نے پولیس پارٹی کو شاباش دی اور ملزمان کو ٹریس کر کے حسب ضابطہ کارروائی کی ہدایت کی۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -