امپورٹڈ حکومت نے عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھ رکھا ہے،حلیم عادل شیخ

امپورٹڈ حکومت نے عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھ رکھا ہے،حلیم عادل شیخ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ملک کی تباہی کی ذمہ دار پ پ، ن لیگ اور دیگر نو جماتی ٹولا ہے۔تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ سازشی امپورٹڈ حکومت نے عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھ رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر طرف سے مہنگائی کے بم برسائے جارہے ہیں۔ پیٹرول 99 روپے مہنگا ہوچکا ہے، مزید مہنگا کرنے کی تیاری ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تباہی کی ذمہ دار پ پ، ن لیگ، جے یو آئی اور دیگر نو جماتی ٹولا ہے۔ عوام کی بات کرنے والوں نے عوام کو ہی پیس کر رکھ دیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -