رحیم یارخان میں محکمہ ماحولیات، ضلعی انتظامیہ کا ٹائر فیکٹریز کیخلاف آپریشن

رحیم یارخان میں محکمہ ماحولیات، ضلعی انتظامیہ کا ٹائر فیکٹریز کیخلاف آپریشن

  

رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظ ماحول (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا کی ہدایات پر ضلعی محکمہ ماحولیات کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر ارشاد کی سربراہی میں ٹائر فیکٹریز کے خلاف کریک ڈان،ضلعی محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے ضلع بھر میں موجود ٹائر فیکٹریز کا دورہ کیا اس موقع پر ریسرچ آفیسر فیاض احمد سمیت دیگر بھی ہمراہ موجود تھے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عامر ارشاد نے بتایا کہ عوامی شکایات پر ڈائریکٹر جنرل ماحولیات پنجاب اور ڈپٹی کمشنر نے سخت نوٹس لیا تھا اور ہدایت کی تھی کے ضلع بھر میں ایسی تمام ٹائر فیکٹریز کو سیل کیا جائے جو غیر قانونی طور پر ٹائر جلا کر تیل نکالنے میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ موحولیات کی ٹیم نے ضلع کی چاروں تحصیلوں میں کارروائی کرتے ہوئے تمام فیکٹریز کو سیل کر دیا ہے جبکہ ایک سیل کی گئی فیکٹری کی جانب سے دوبارہ خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹائر جلائے جا رہے تھے جس پر مالکان کے خلاف مقامی تھانہ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے سیل کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تمام ٹائر فیکٹریز مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر غیر قانونی طور پر ٹائر فیکٹریز کو دوبارہ چلایا گیا تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹائر فیکٹریاں ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کا باعث بن رہی ہیں لہذا کسی صورت ضلع میں انہیں کام نہیں کرنے دیا جائے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -