جنوبی پنجاب:نہریں بند،فصلیں متاثر، کسان سراپا احتجاج

 جنوبی پنجاب:نہریں بند،فصلیں متاثر، کسان سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
خان گڑھ،راجن پور، کو ٹ چھٹہ (نمائندہ پاکستان، ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈیرہ غازیخان و داجل کینال کی بندش سے نہریں بند   ہیں غریب کسان فصل کی کاشت کے لیے پریشان حال، مہنگی بجلی و مہنگی زرعی ادویات، کھاد بیج چھوٹے کسان کی پہنچ سے دور۔ ذمہ دار (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
محکمے بر وقت توجہ دیں ورنہ ملکی معیشت پر بُرے اثرات مرتب ہوں گے۔ یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماء ملک رمضان قادر خان نے پنجاب بھر کی طرح ادھر ڈیرہ غازیخان کینا ل اور داجل کینال میں پانی کی بندش پر شدید غم وغصہ کا اظہار کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا دارو مدار کسانوں کی خوشحالی پر ہے جس سے نہ صرف ملک خوشحال ہوتا ہے بلکہ زراعت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں آج نہ صرف کسان پانی کی بوند بوند کوترس رہا ہے بلکہ وہ مہنگی بجلی تیل و زرعی ادویات استعمال کرنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان کینال و داجل کینال میں فوری طور پر پانی چھوڑا جائے تاکہ کسان نہری پانی کے ذریعے اپنی فصلیں کاشت کر سکے۔  راجن پور میں نہروں کی بندش کے باعث جہاں فصلات سوکھنے کے قریب پہنچ چکی ہیں وہیں زیر زمین پانی کڑوا والے علاقوں داجل، حاجی پور، فتح پور، آسنی، اوزمان ودیگر کے رہائشی پانی کی عدم فراہمی پر بلبلا اٹھے ہیں ان علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ فصلات اپنی جگہ مگر ہم، ہمارے بچے اور مویشی پانی کی عدم دستیابی سے پریشان ہیں نہروں کا پانی ذخیرہ کرکے گذر بسر کررہے تھے اب نہریں 2 ماہ سے بند ہیں صدر کسان بورڈ جلب خان نے حکومت پنجاب کے اعلی حکام سے علاقہ پچادھ کی نہروں میں فوری پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب ایگزیکٹو انجینئر انہار عبدالروف خان نے کہا ہے کہ بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے امید ہے کہ  نہروں میں جلد پانی چھوڑ دیا جائے گا 
جمعہ کے روز درجنوں کسانوں امیربخش، دلدار حسین، منظور احمد، ملک فیض بخش، نذیر احمد، اللہ ڈتہ، عبدالمجید سمیت دیگر نے تلیری کینال مظفرگڑھ کی جبری بندش پر شدید احتجاج کرتے ہوئے انہار حکام مظفرگڑھ کیخلاف نعرے بازی کی انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ تلیری کینال مظفرگڑھ کو صرف ایک ماہ چالو کیا گیا اور پھر بند کردیا گیا ہے جس سے فصلات سوکھ رہی ہیں اور آموں کے باغات کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے جو کہ سرائیکی بیلٹ کے کسانوں کیساتھ سراسر زیادتی و ظلم ہے انہوں نے کہا کہ ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں بیپناہ اضافہ کے بعد آبپاشی ممکن نہیں رہی جبکہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے سرائیکی وسیب میں شعبہ زراعت کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا گیا ہے اور کسان طبقہ اپنا آبائی پیشہ زراعت کو خیرآباد کہہ رہے ہیں جس سے ملک کو شدید مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا دریں اثنا ایگری فورم رجسٹرڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن مہرراشدنصیرسیال نے اپنے بیان میں تلیری کینال مظفرگڑھ کو اچانک بند کرنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اسے سرائیکی عوام کیساتھ ظلم قرار دیا ہے انہوں نے اس حوالے سے وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے تلیری کینال مظفرگڑھ کی جبری بندش پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔