کوٹ چھٹہ:بدفعلی کے بعد بچہ قتل، پولیس آپریشن جدید ٹیکنالوجی سے ملزم ٹریس

کوٹ چھٹہ:بدفعلی کے بعد بچہ قتل، پولیس آپریشن جدید ٹیکنالوجی سے ملزم ٹریس

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) تھانہ کوٹ چھٹہ کے علاقہ میں سکول کے (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

بچے جاول کو بدفعلی کے بعد قتل کرنے کی کوشش کی گئی جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وفات پا گیا ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر ڈی ایس پی کوٹ چھٹہ اعجاز احمد بخاری کی سپرویژن میں ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جاول نامی بچے سے  بدفعلی اور اس کے قتل میں ملوث ملزم کو دن رات کی انتھک محنت سے ٹریس کیا جس پر ڈی پی او محمد علی وسیم کی طرف سے ڈی ایس پی سرکل کوٹ چھٹہ اعجاز احمد بخاری کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا اسی طرح ڈی ایس پی اعجاز احمد بخاری نے ضلع مظفر گڑھ تعیناتی کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری ارشاد عرف محمد ارشد جس کے سر کی قیمت 5 لاکھ تھی جس کی گرفتاری پولیس کے لئے کسی چیلنج سے کم نہ تھی لیکن ڈی ایس پی اعجاز احمد بخاری کی بہترین حکمت عملی کی بدولت ہیڈ منی کے مجرم اشتہاری کو گرفتار کر لیا گیا اور بہترین کاکردگی کی بدولت انہیں نقد انعام سے نوازا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -