جنوبی پنجاب:ڈینگی سے بچاؤکیلئے اقدامات تیز،آگاہی واک

 جنوبی پنجاب:ڈینگی سے بچاؤکیلئے اقدامات تیز،آگاہی واک

  

 ملتان ( خصو صی   رپورٹر  )   سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال کی خصوصی ہدایا ت پر ہیلتھ سیکریٹریٹ جنوبی پنجاب میں ڈینگی سے بچا کی احتیاطی تدابیر، علامات اور علاج بارے آگاہی اجلاس اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس اور آگاہی واک کی قیادت ایڈیشنل (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

سیکریٹری جنرل محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب طارق محمود نے کی۔  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری طارق محمود نے کہا کہ ڈینگی سے بچا کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ہم خود کے ساتھ ساتھ اپنے پیاروں اور اردگرد رہنے والے لوگوں کو بھی ڈینگی وائرس سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ سیکریٹریٹ کے تمام دفاتر میں ہفتہ وار صفائی اور خصوصی طور پر انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے۔ انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام اسپتالوں میں ڈینگی آگاہی کاونٹرز کے قیام کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی علاج معالجہ کی تمام سہولیات کو یقینی بنایا جائے اور ڈینگی سے بچا کی احتیاطی تدابیر کی آگاہی زیادہ سے زیادہ لوگوں کو دی جائے۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے انچارج کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجا ب ڈاکٹر عطاالرحمان نے بتایا کہ ڈینگی بخار ایک وائرل بیماری ہے جو کہ ایک مادہ مخصوص مچھر Aedes Aegyptiکے کاٹنے سے ہوتی ہے۔ یہ مچھر ہمارے گھروں کے اندر اور آس پاس موجود پانی میں پرورش پاتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈینگی بخار کی خاص علامات میں شدید سردرد، بخار، فلو، کمر، جسم اورجوڑوں، آنکھوں میں درد، جسم پر لال دھبوں کا ظاہر ہونا اور شدید علامات میں منہ اور ناک سے خون کا جاری ہونا شامل ہیں۔ انہوں ڈینگی سے بچا کی احتیاطی تدابیر بارے بتاتے ہوئے کہا کہ ڈینگی مچھر کے انڈوں اور لاروا کو ختم کرنے کے لیے فالتو چیزوں کو ضائع کردیں، کسی بھی چیز یا جگہوں پر رکا ہوا پانی خشک کردیں اور گیلی یا پانی والی جگہوں پر ریت یا مٹی ڈال دیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری طارق محمود نے کہا کہ علامات کی صورت میں مریض کو فوری طور پر کسی قریبی سرکاری اسپتال پہچایا جائے جہاں مفت تشخیص اور علاج معالجہ کی سہولیات موجود ہیں۔ بعد ہیلتھ سیکریٹریٹ میں آگاہی واک بھی منعقد کی گئی جس میں تمام افسران اور ملازمین شریک ہوئے۔  

مزید :

ملتان صفحہ آخر -