ملتان،مختلف علاقوں میں تیز بارش سے موسم خوشگوار

ملتان،مختلف علاقوں میں تیز بارش سے موسم خوشگوار

  

ملتان،وہاڑی(سپیشل رپورٹر، بیورورپورٹ، نامہ نگار) ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں شدید گرمی اور حبس کے بعد مون سون برس پڑا،ملتان میں کہیں ہلکی کہیں تیزبارش گرمی کا زور ٹوٹ گیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی جاری کردی۔اس(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

 ضمن میں ملتان میں شدید گرمی اور حبس کے بعد گزشتہ روز ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں مون سون برس پڑا جس کے نتیجہ میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہونے سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے ملتان میں گزشتہ روز مضافاتی علاقے مظفر آباد،شیر شاہ روڈ،گارڈن ٹاؤن و ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی تاہم شہر کے باقی علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے آج بادل چھائے رہنے جبکہ کل سے مزید بارشوں کی پیشگوئی جاری کی ہے۔شہر اور گردونواح میں  ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا۔ شام ہوتے ہی آسمان پر سیاہ بادلوں کا راج . کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش  ہوتی رہی۔ بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا۔ہلکی  بارش آتے ہی بجلی کی فراہمی معطل  ہوگئی  جو کئی گھنٹو ں بعد بحال ہوئی۔ تاجر کاروبار بند ہو نے کی وجہ سے بارش اور  سہانے موسم کو انجوائے کرنے کیلئے   گھروں سے باہر نکل آئے  اور خوب انجوائے کیا  لیکن مارکیٹ بند ہونے سے کوئی کھانے پینے کے لیے  کچھ نہ مل سکا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -