اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
بہاولپور(بیورو رپورٹ)اسلامیہ یونیورسٹی بہا ول پور اور پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مابین موسمیات کے شعبے میں تحقیق، استعدارکار میں اضافے، موسمیاتی پیشگوئی اور متعلقہ امور سے متعلق باہمی اشتراک و تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ پاکستان(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد میں ہونے والی اس تقریب میں وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہرمحبوب اور حاحبزاد خان جنرل ڈائریکٹر پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپاٹمنٹ نے دستخط کیے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور زرعی شعبے میں غیر معمولی تحقیق کررہی ہے۔ زراعت کا موسمی حالات سے گہرا تعلق ہے اس سلسلے میں اکیڈمیا، زرعی اور موسمیات کے ماہرین کا آپس میں رابطہ اور تعاون بہت ضروری ہے۔ معاہدے کے مطابق دونوں ادارے اپنے ماہرین کی استعدادکار میں اضافے کے لیے تربیتی پروگراموں کا اہتمام کر ے گی۔ موسمیات، زراعت، گلیشیرسے متعلق معلومات کا ڈیٹا بنک مرتب کیا جائے گا۔