سستا راشن سکیم،رقوم سے کٹوتی پرشہریوں کا احتجاج،نعرے بازی

سستا راشن سکیم،رقوم سے کٹوتی پرشہریوں کا احتجاج،نعرے بازی

  

 ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مہنگائی کے باعث عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سستا راشن سکیم کے تحت مستحق خواتین کو 2ہزار روپے ماہانہ فراہم کیے جارہے ہیں جس کے لیے ٹبہ سلطان پور شہر میں دوپرائیویٹ ایزی موبائل (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

شاپ کو سنٹر کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے چوک عاصم میں میلسی روڈ پر بنائے گئے سنٹر میں مبینہ طور پر 500روپے کٹوتی کرنے کے باوجود سہولیات کا شدید فقدان ہے پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور بیٹھنے کے لیے انتظامات نہ ہونے کے باعث سخت گرمی اور حبس کے باعث گھنٹوں لائن میں کھڑی رہنے کی وجہ سے7 بزرگ خواتین رحمت بی بی، نگہت مائی، تسلیم بی بی، مریم، گلناز مائی، نجمہ بی بی اورراحت نائی کی حالت غیر ہوگئی خواتین کا کہنا ہے کہ بلاوجہ 500روپے کٹوتی کرنے کے باوجود ہمیں یہاں سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں مٹی میں زمین ہر بیٹھ کر اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے سنٹر انتظامیہ کی جانب سے چھوڑے گئے ٹاوٹوں کو اپنے 500روپے کٹوتی کروانے کی حامی بھری لی جائے تو پیسے مل جاتے ہیں ورنہ رقم نہ آنے کا بہانہ بناکر ٹرخا  دیاجاتا ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ حسنین نے بھی خاموشی اختیار کی ہوئی کٹوتی کی شکایت کرنے کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا رقم لینے کے لیے آنے والی خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے چیئرمین بے بظیر انکم سپورٹ پروگرام اور ڈائریکڑ ملتان ڈویزن سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے بلاوجہ 2ہزار روپے سے کٹوتی کرنے والے ٹبہ سلطان پور کے چوک عاصم کے سنٹر کی رجسٹریشن منسوخ کرکے صورتحال کی انکوائری کرکے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے جب اس سلسلہ میں سنٹر انتظامیہ سے موقف لینے کے لیے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ پہلے بھی آپ خبریں لگا رہے ہیں اب بھی لگا لیں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -